پٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، حکومت کیخلاف طبل جنگ بج گیا

1  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی 5.18فیصد اضافے کا مجوزہ فیصلے پر بھی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، ان اقدامات سے مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے ہر طرف تباہی پھیلے گی ، مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت برھنے سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات

مزید بڑھ جائیں گے جس کے تمام شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تہواروں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ،عید الفطر پر مہنگائی کی وجہ سے خریداری کے رجحان میں 50فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ عوام کی جانب سے عید الاضحی کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجرطبقہ شدید پریشان ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور قیمتوں میں حالیہ مہینوںمیں کئے گئے اضافے کو فی الفور واپس لے کر قیمتوں کو منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…