واشنگٹن(آن لائن) امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی ’’ اوبر ‘‘ نے اپنے مالی اخراجات میں کمی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے مارکیٹنگ کے شعبے سے 400 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی کے شعبہ مارکیٹنگ میںکل 200 ملازمین ہیں جن میں سے 400 کو فارغ کیا جائے گا۔یہ بات اوبر کے چیف ایگزیکٹو دارا خسروشاہی اور مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ جل ہیزل بیکر نے
گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ کمپنی کے اندرونی ڈھانچے میں تبدیلی کی جارہی ہے جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانا ہے جس کے لیے ایک تہائی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے دنیا بھر میں 24494 ملازمین ہیں جن میں سے 1200 کا تعلق شعبہ مارکیٹنگ سے ہے جن میں سے 400 ملازمین کو فارغ کیا جائیگا۔