بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ڈیرے،انڈیکس میں بڑی کمی، سرمائے کا مجموعی حجم ایک کھرب کم ہوگیا،صورتحال تشویشناک 

datetime 27  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس32400پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر32100پو ائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن مندی رہی جس سے انڈیکس657.61پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 3دن تیزی سے انڈیکس نے 302.11پوائنٹس ریکور کئے اس طرح اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا ڈیرا رہا۔گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،عالمی سست روی کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے اور سونے کی قیمت میں اضافے جیسی خبروں سے سرمایہ کاروں تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نہ صرف مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا بلکہ منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کو بھی ترجیح دی اسی سبب مارکیٹ گذشتہ ہفتے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 355.50پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 32458.77پوائنٹس سے کم ہو کر32103.27پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 112.2پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15395.59پوائنٹس سے کم ہو کر15283.39پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23815.76پوائنٹس سے گھٹ کر23409.47پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب68کروڑ76لاکھ 22ہزار295روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب 75ارب25کروڑ17لاکھ24ہزار926روپے سے گھٹ کر64کھرب64ارب56کروڑ41لاکھ2ہزار631روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس32765.08پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر32031.37پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ3ارب روپے مالیت کے9کروڑ71لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم1ارب روپے مالیت کے4کروڑ47لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1573کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے598کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،860میں کمی اور115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،ڈی جی کے سیمنٹ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،حبیب بینک،سوئی نادرن گیس،کے الیکٹرک لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،بینک آف پنجاب،ورلڈ کال ٹیلی کام،ایگری ٹیک لمیٹڈ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزر اورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سر فہرست رہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…