جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومتی اقدامات ،گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہ گیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی لانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور 2017-18ء کے مقابلے میں 2018-19ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کی

کمی ہوئی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں میں نمایاں کمی کا بڑا سبب حکومت کی طرف سے تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات، ترسیلات زر میں اضافہ اور بیرونی کھاتوں کیلئے اضافی رقم کی فراہمی اور بہتر پالیسی فیصلے ہیں۔مالی سال 2017-18ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 19 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا جو 2018-19ء میں کم ہو کر 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران ان ترسیلات زر میں بھی اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 9.68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 84 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے سخت مالیاتی اور میکرو اکنامک اقدامات کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران صورتحال میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ رواں سال مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم ایک ارب ڈالر سے زائد تھا جبکہ جون میں یہ 99 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہا۔جی ڈی پی کے تناسب سے سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی شرح 4.8 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹیٹ بینک نے یہ 4.5 فیصد سے 5.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع کا اظہار کیا تھا۔ اس کے برعکس 2017-18ء میں جی ڈی پی کے تناسب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6.3 فیصد تھا۔ دوسری طرف نان آئل درآمدات کیلئے ادائیگیوں میں کمی سے تجارتی فرق کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور 2018-19ء میں تجارتی خسارے میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ درآمدات کا حجم 7.3 فیصد کی کمی کیساتھ 52 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 24 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران 24 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…