اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

حکومت نے کس چیز کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 18  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی اور روٹی سمیت آٹے سے بننے والی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونیو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال

گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی، علاوہ ازیں رواں برس حاصل شدہ مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہی۔چنانچہ مقامی مارکیٹس میں روٹی اور گندم سے بنی دیگر اشیا کی قیمت قابو میں رکھنے کے لیے ای سی سی نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کی تجویز دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گندم کی ضرورت مجموعی طور پر 2 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار ٹن ہے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔اس کے علاہ ای سی سی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (این ایف ایم ایل) کے ڈیلرز کو درآمد شدہ 50 کلو یوریا کھاد کے تھیلے کی ڈیلر ٹرانسفر قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی اجازت دے دی جو سونا یوریا کی اوسط قیمت سے 166 روپے کم ہے۔اقتصادی تعاون کمیٹی نے مالی سال 20-2019 کے لیے تمباکو کی کم از کم اشاریاتی قیمت (ایم ا?ئی پی) کے نوٹیفکیشن کی بھی منظوری دے دی۔چنانچہ تمباکو کی مختلف اقسام کے ایم آئی پی کے مطابق ایف سی وی ٹی(سادے) تمباکو کی قیمت 190 روپے 63 پیسے فی کلو گرام، ایف سی وی ٹی (پہاڑی) تمباکو کی قیمت 218 روپے 77 پیسے، ڈبلیو پی تمباکو کی قیمت 82 روپے 85 پیسے، برلے تمباکو کی قیمت 150 روپے 54 پیسے، اور ڈی اے سی تمباکو کی قیمت 94 روپے 76 پیسیفی کلو رہے گی۔ای سی سی اجلاس میں مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے کے بعد دھاتی میل، خام دھات اور راکھ، آرسینک اور دیگر مرکبات(جس میں زیادہ تر المونیم شامل ہو) کی درآمدات کی اجازت بھی دے دی۔شرائط کے مطابق درآمدات کی یہ اجازت صرف

ان صنعتی صارفین کے لیے ہے جن کے پاس ری سائیکل(دوبارہ قابلِ استعمال بنانے) کی سہولت میسر ہے جس کے لیے وزارت ماحولیات سے تصدیق نامہ عدم اعتراض (این او سی) اور صوبائی محکمہ برائے تحفظ ماحولیات سے سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…