بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری،ڈالر، یورو،درہم اور سعودی ریال کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

datetime 16  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری ہے،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید23پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 23پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.90روپے سے بڑھ کر160.13روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے بڑھ کر160.23روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں استحکام،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.50روپے سے بڑھ کر160.00روپے اورقیمت فروخت160.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں 25پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 30پیسے اورقیمت فروخت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر179.75روپے اورقیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر181.75روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.80روپے سے گھٹ کر199.50روپے اورقیمت فروخت201.90روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 30 پیسے کااضافہ ریکارٖڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر42.60 روپے اورقیمت فروخت42.90روپے سے بڑھ کر43.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے بڑھ کر43.60روپے اورقیمت فروخت میں 43.90روپے سے بڑھ کر44.00روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.00روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…