اسلام آباد(آن لائن)گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں کی گئی جبکہ مالیات کا شعبہ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں308.8 ملین
ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) کی گئی ہے اور مالیات کے شعبہ میں ایف ڈی آئی کا حجم286.5 ملین ڈالر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والی453.2 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جو مالی سال 2017-18ء کے دوران769.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔