منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

حکومت گزشتہ مالی سال میں بر آمدات کے ہدف سے 5.03 ارب ڈالر پیچھے رہی ، رپورٹ

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق حکومت مالی سال 19-2018 میں بر آمدات کے ہدف سے 5.03 ارب ڈالر پیچھے رہی تاہم درآمدات میں کمی کے ہدف کو حاصل کرنے میںکامیاب رہی ۔رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ختم ہونے والے مالی سال میں بر آمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک فیصد کمی آئی جو 22.91 ارب ڈالر رہی جبکہ حکومت کی جانب سے

28 ارب ڈالر کا ہدف طے کیا گیا تھا۔حکومت کو آمدنی بڑھانے کے لیے بر آمدات کے شعبے میں ٹیکس چھوٹ دئیے جانے کے باوجود ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔کامرس ڈویژن کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی میں سست روی، یورپی یونین میں جاری تنازع اور امریکا-چین تجارتی کشیدگی کے وجہ سے ہوا ہے۔مہینوں کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو جون کے مہینے میں بر آمدات 8.77 فیصد کم ہوکر 1.71 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال اس ہی مہینے میں 1.88 ارب ڈالر تھی۔دوسری جانب حکومت اپنے درآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔درآمدات 9.86 فیصد کم ہوکر گزشتہ مالی سال کے 60.79 ارب ڈالر کے مقابلے میں 54.79 ارب ڈالر رہیں۔فرنس آئل، مشینری، برقی ساز و سامان، پام آئل، ٹیکسٹائل کی درآمدات میں کمی سے مجموعی اثرات سامنے آئے۔درآمدات میں کمی کی وجہ سے حکومت کا تجارتی خسارہ 15.33 فیصد کم ہوگیا جو گزشتہ سال 37.58 ارب ڈالر تھا اور اس سال 31.82 ارب ڈالر رہا۔خسارے میں کمی کی ایک اور اہم وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بر آمدات کے شعبے کو ٹیکس چھوٹ کی پیشکش بھی رہی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…