پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کینیڈا اور پاکستان آسانیاں ملنے سے تجارتی نمائشوں کے ذریعہ دوطرفہ تجارت بڑھا سکتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات میں وسعت اور مزید بہتری کیلئے انکی کوششیں جاری ہیں،ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران صدیقی اورکینیڈا میں یو بی جی کے چیئرمین نوید بخاری بھی پاکستان اور کینیڈا کے بزنس مینوں کو قریب لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اگر دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کو ایک دوسرے کے ممالک کے دورے میں آسانی مہیا کی جائے تو نہ صرف سرمایہ کار آگے بڑھیں گے بلکہ تجارتی نمائشوں کے ذریعہ دوطرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرز Digreen Canada محسن اورابوبکر مسعود کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پرایم پی سلمیٰ زاہد، نوید بخاری اور محبوب شیخ بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم پاکستانی مصنوعات کو کینیڈین مارکیٹوں تک رسائی بڑھانے اورتجارت میں تیزی لانے کیلئے کام کررہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں کینیڈاکے ساتھ سفارتی،تجارتی تعلقات مزید بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی سفارتکاروں کی کارکردگی بے مثال ہے جودوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مثبت کوششوں میں مصروف ہیں ، کینیڈین مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اورپاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جدیدخطوط پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بینرتلے یکجا ہوچکی ہے اور ہمارے چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور تمام صوبوں کے چیئرمینز اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ بہتر انداز میں بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اوریو بی جی بیرون ممالک میں بھی پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…