بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے، صورتحال تشویشناک

datetime 5  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی  اورکے ایس ای100انڈیکس34500،34400،34300اور34200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید50ارب63کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت54.18فیصدکم جبکہ71.62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کوکاروبارکا آغازملے جلے رجحان سے ہواتاہم خریداروں کی عدم موجودگی  کے باعث پہلے گھنٹے میں کے ایس ای100انڈیکس میں 200پوائنٹس کی کمی  دیکھی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکاررہا۔جمعہ کی نماز سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں 322پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، نمازکے بعد میں مندی کا سلسلہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 34063پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈہواتاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34100کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس380.60پوائنٹس کمی سے35190.02پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر296کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے73کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب63کروڑ66لاکھ63ہزار41روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب10ارب24کروڑ25لاکھ826روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر5کروڑ12لاکھ45ہزار30شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت6کروڑ6لاکھ14ہزار30شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت51.00روپے اضافے سے6800.00روپے اورسائفرفیبرکس کے حصص کی قیمت47.00روپے اضافے سے997.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈکی گئی، جس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے575.00روپے

اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت16.00روپے کمی سے2060.00روپے ہوگئی۔جمعہ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 69لاکھ38ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت53پیسے اضافے سے16.93روپے اورڈالمین سٹی کی سرگرمیاں 59لاکھ97ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سے10.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس214.12پوائنٹس کمی سے16124.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس780.44پوائنٹس کمی سے54341.63پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس183.73پوائنٹس کمی سے25032.78پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…