بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری،ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال مزیدسستا،سونامہنگا ہوگیا 

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری ہے بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 72پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 72پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.03روپے اور قیمت فروخت 158.25روپے سے گھٹ کر157.53روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید میں 50پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 2.00روپے اورقیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید177.00روپے سے گھٹ کر176.50روپے اورقیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر180.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.00روپے سے گھٹ کر196.00روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے گھٹ کر200.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 10پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.70روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے اورقیمت فروخت43.30روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

جبکہ بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1393ڈالرسے بڑھ کر1416ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد،

سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت77800روپے سے بڑھ کر78200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت66701روپے سے بڑھ کر67044روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…