کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ایف بی آرذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بجلی استعمال کرنے والے30
جون سے پہلے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔کمرشل صارفین انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں، ایف بی آر نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ30جون تک اثاثے ظاہر کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،30جون کے بعد ٹیکس چوروں اور نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔