پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ نے کاروباری برادری اور عوام کو پریشان کر دیا ہے، صدراسلام آباد وو یمن چیمبر

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(آن لائن )اسلام آبادوویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کی امنگوں کا ترجمان ہے جس نے عوام اور کاروباری برادری کو ہراساں کر دیا ہے۔بجٹ ہماری توقعات کے خلاف ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔ بجٹ کے اثرات نے عوام اور معیشت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔بجٹ میں محاصل کی شرح زمینی حقائق سے

زیادہ توقعات پر مبنی ہے جس سے نجی شعبہ کا استحصال بڑھ جائے گا جو اسے مزید کمزور کر دے گا۔ثمینہ فاضل نے خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے لئے پچپن سو ارب روپے کے محاصل جمع کرنا ممکن ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت تباہ اور کھانے پینے کی تمام چیزیںمسلسل مہنگی ہو رہی ہیں جس سے عوام پر دبائو بڑھ رہا ہے۔ آمدنی کے بجائے منافع پر ٹیکس لگانے کی ضرورت ہے۔بجٹ اقدامات سے غیر قانونی بینکاری مایوسی وکرپشن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔گردشی قرضے کے خاتمہ کے اعلانات کئے جا رہے ہیں مگر ملک کا انرجی مکس بہتر بنائے بغیر یہ کوششیں لا حاصل ہیں۔ اکنامک منیجرز نے مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکال دیا ہے جو بے قابو ہو کر غریب اور متوسط طبقہ کی مشکل زندگی ناممکن بنا رہا ہے ،مہنگائی سے چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو گا۔مہنگائی سے سب سے زیادہ خواتین متاثرہوتی ہیں جو اپنے بچوں کی غذائیت برقرار رکھنے کے لئے خود فاقے کرنا شروع کر دیتی ہیں۔آبادی کی اکثریت پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل استعمال کرتی ہے جن پر مزید ٹیکس لگانا ظلم ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…