کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمتوں کو ایک دفعہ پھر پھر لگ گیا ، قیمت ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ڈالر کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کااضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 154 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، عید کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہواتھا۔ انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 151.90 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسےکا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت ایک روپے اضافے سے 153.50روپے ہوگئی ہے۔عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔