اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے نان فائلرز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تردید کر دی ۔ بدھ کو ایف بی آر نے کہاکہ نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد، گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی۔ایف بی آر کے مطابق نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔
تمام افراد کو اپنی قابل ٹیکس آمدنی کے گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کو ودہولڈنگ سٹیج پر 100 فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑیگا۔ ایف بی آر کے مطابق خود کار طریقہ سے ٹیکس کے تعین کے بعدچھپائی گئی آمدن پر جرمانہ اور سزا بھی لاگو ہو گی۔