نیویارک(اے ایف پی)امریکی صنعتی فوڈ کمپنیوں کاکہناہےکہ مصنوعی گوشت تیزی سے سپرمارکیٹوں اور خوراک تیارکرنیوالےاداروں میں مقبول ہورہاہے‘جے پی مورگن چیز کاکہناہےکہ 15سال میں اس گوشت کی مارکیٹ 100ارب ڈالرتک پھیل سکتی ہےجبکہ برکلیزکےمطابق متبادل گوشت کی
عالمی گوشت مارکیٹ میں فروخت آئندہ 10سالوں میں دس فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔برگر کنگ اپریل سےایک تجربے میں مصروف ہے جبکہ میکڈونلڈز نےجرمنی میں ایک گوشت کےبغیربرگرمتعارف کرایاہے۔صارفین نے مصنوعی گوشت کےپھیلائو پر سخت تشویش کا اظہارکیاہے۔