کراچی (این این آئی)سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،
تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب27ارب20کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.89فیصدزائد جبکہ74.37فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 35631پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس944.20پوائنٹس اضافے سے35581.34 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب27ارب20کروڑ20لاکھ82ہزار54
جس کے حصص کی قیمت53.88روپے اضافے سے1308.88 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت51.70روپے اضافے سے1085.72روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت193.84روپے کمی سے6845.01روپے اورمچلزفروٹ کے حصص کی قیمت13.90روپے کمی سے264.10روپے ہوگئی۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ62لاکھ98ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،
جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے12.27روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ52لاکھ51ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت25پیسے اضافے سے11.74روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس502.30پوائنٹس اضافے سے17014.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1689.96پوائنٹس اضافے سے57556.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس460.69پوائنٹس اضافے سے25989.79پوائنٹس پربندہوا۔