ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس آمدن اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا : پیاف

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت کی جانب سے نئی ایمنسٹی سکیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم سے کاروباری برادری اور ٹیکس حکام کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بحال ہو گی اور خوف ہراس والے ماحول کا خاتمہ ہو گا اور اسطرح اس سکیم کے اہداف پورے ہونگے اور یہ سکیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔۔

چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر ،سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس سکیم سے ٹیکس نیٹ اور وائیٹ اکنامی میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا۔ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں۔ سابق حکومت کی ایمنسٹی سکیم 121ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع ہوئے اور 80ہزار کے قریب لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے انہوںنے کہا کہ ایمسنٹی سکیم کا مقصد ملک و بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے ،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز ،ایکسپورٹ ویئر ہائوسز اور ایگری کلچر سیکٹر کے مراعات اور اسمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ نئی ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر ہوگا۔تمام ٹیکس دہندگان اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کی ترقی میں معاون بنیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…