رمضان المبارک کے دوران انڈسٹری کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے ، لاہور چیمبر

23  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی ) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران انڈسٹری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے، ماضی میں ماہ رمضان کے دوران صنعتوں کو بجلی کی بھاری لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ،اب بہت سے پیداواری منصوبے مکمل ہونے کے بعد وافر بجلی موجود ہے جس سے

گھریلو صارفین اور انڈسٹری دونوں کی ضروریات باآسانی پوری کی جاسکتی ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ صنعتو ں اور گھریلو صارفین دونوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی اشد ضروری ہے، ماہ رمضان کے دوران گرم موسم اور طلب میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اٹھائے اور سسٹم کو ہر لحاظ سے بہتر کرے تاکہ صنعتوں کے لیے بجلی کی معطلی جیسے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے پاس ٹرانسفارمرز، کیبلز، کھمبوں اور سامان کا وافرسٹاک ہونا چاہیے تاکہ بوقت ضرورت کسی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی معاشی استحکام کی ضمانت ہے، اسے بلاتعطل بجلی کی فراہمی سمیت حکومت سے ہر قسم کا تعاون چاہیے تاکہ یہ روزگار کی فراہمی اور قیمتی زرمبادلہ ملک میں لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی فراہمی کے سسٹم پر اوورلوڈنگ کی وجہ سے بجلی معطل ہونے کے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف عوام متاثر ہوئے بلکہ صنعتوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے سسٹم میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم اپ گریڈیشن کے عمل میں ہرگز کوئی سستی نہ کی جائے کیونکہ اس سے صنعت، تجارت اور معیشت کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…