بیجنگ(این این آئی)چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی نے کہا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سہ روزہ مذاکرات انتہائی مفید اور مثبت پیش رفت کے حامل رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید بتایا کہ واشنگٹن میں منعقدہ مذاکرات میں ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحفظِ حقوق دانش، زرعی معاملات، غیر محصولاتی اقدامات اور معاہدوں کے نفاذ پر
بات چیت آگے بڑھی ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم کے مطابق باہمی احترام، مساوات اور دو طرفہ فائدوں کے تناظر میں مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم اس مذاکراتی سلسلے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔امریکی وفد کی سربراہی مشترکہ طور پر تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے پاس ہے۔