پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان آٹو پارٹس شو 2019 کی تیاریاں مکمل ، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی آٹو نمائش آج شروع ہوگی

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے اہم صنعتی شو ’’ پاکستان آٹو پارٹس شو‘‘ کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں (آج) 12 اپریل سے ہوگا یہ نمائش 14 اپریل تک ھاری رہے گی،یہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی آٹو صنعت کی نمائش ہوگی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسریز

مینوفیکچررز (پاپام) پیپس شو 2019 کا انعقاد کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور نمائندے اپنی مصنوعات اجاگر کریں گے۔اس میں 244 کمپنیاں، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی نئی کمپنیاں خصوصی طور پر KIAاور چینگن اپنی گاڑیوں کی نمائش کریں گی۔ اس موقع پر دیگر پاکستانی کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کو نمایاں کریں گے۔شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز، جامعات،کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل ہوں گی۔ شو میں پاپام کے چیئرمین محمد اشرف شیخ، اور پیپس شو 2019 کے چیئرمین مشہود علی خان دیگر اہم افراد کے ساتھ نمائش کے اغراض و مقاصد بھی بتائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…