لاہور(این این آئی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,873 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.6ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,206 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 1.384 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.046 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 850.664 ملین روپے, سونے کے سودوں کی مالیت
815.726 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 222.646 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 188.528 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 122.056 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 14.291 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.641 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 4.954 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.532 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12.079 ملین روپے تھی۔