پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان ،ڈالر کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟بین الاقوامی ادارے موڈیز نے تشویشناک پیش گوئی کردی

11  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کے مختلف ریٹس چل رہے ہیں۔ کراچی میں منی چینجرز 142روپے 50پیسے میں ڈالر خرید رہے ہیں اور 143روپے 50 پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔

کراچی کے برعکس راولپنڈی میں منی چینجر کا کہنا ہے کہ وہ 142روپے 20پیسے میں خرید رہے ہیں اور 142روپے 90پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 144 روپے تک جا سکتی ہے۔موڈیز کی 2019 میں ڈالر کی قیمت 148 روپے ہونے کی پیشگوئی گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 141 اور اوپن مارکیٹ میں 141 روپے 70 پیسے رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے اوپر گئی۔پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور چھ ماہ میں بڑھ کر 142 روپے پر پہنچ چکا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے 2019 کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک جانے کی پیش گوئی کی تھی۔  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کے مختلف ریٹس چل رہے ہیں۔ کراچی میں منی چینجرز 142روپے 50پیسے میں ڈالر خرید رہے ہیں اور 143روپے 50 پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔کراچی کے برعکس راولپنڈی میں منی چینجر کا کہنا ہے کہ وہ 142روپے 20پیسے میں خرید رہے ہیں اور 142روپے 90پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…