لاہور(این این آئی) سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور وپاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ماربل اور گرینائیٹ میں سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ ک ذخائر بڑھیں گے ،ماربل صنعت کے لائسنسنگ ، لیزنگ و دیگر مسائل کے
حل سے ملکی برآمدات ایک ارب ڈالر پہنچ سکتی ہے ، پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کو استعمال میں لاکر ملکی معیشت مستحکم اور ملک ترقی کرے گا،پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر ملک بھر میں ماربل اورگرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے وسیع ترذخائر کو استعمال کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارہ میں کمی اور ملک کی معاشی حالات میں بہتری آئے گی ۔پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون اور پارٹنر شپ سے ماربل اور گرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے بہترین طریقہ کار کو روشناس کرایا جائے گا۔ماربل اور گرینائیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔