منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیز عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوگئے ،9مہینوں میں 16ارب ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھیج دی جانتے ہیں سب سے زیادہ کس ملک میں مقیم پاکستانیوں نےڈالرز بھیجے؟

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مالی سال2019کے پہلے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے16.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ میں 16096.33ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے۔

یہ رقم گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مارچ2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1745.80 ملین ڈالر رہی جو فروری 2019 کے مقابلے میں 10.73 فیصد زائد جبکہ مارچ 2018 کے مقابلے میں3.20 فیصد کم ہے۔بلحاظ ملک مارچ 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(شمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 405.87 ملین ڈالر،378.14 ملین ڈالر،271.11 ملین ڈالر، 281.26ملین ڈالر، 167.80 ملین ڈالر، اور44.20 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 427.62ملین ڈالر،424.89 ملین ڈالر، 247.17 ملین ڈالر،258.96ملین ڈالر، 183.79ملین ڈالر اور 58.91 ملین ڈالر تھیں۔مارچ 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر197.41 ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے202.26 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…