لندن /واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈالر اور یورو کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں صفر عشاریہ تین فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے۔دوسری جانب جرمنی اور یونین کے دیگر ارکان کے کاروباری ادارے بھی نو ڈیل بریگزٹ کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی کرنسی کی قدر میں کمی ایک مرتبہ پھر ملکی پارلیمان میں بریگزٹ کے
کسی بھی ممکنہ طریقہ کار پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب جرمنی اور یونین کے دیگر ارکان کے کاروباری ادارے بھی نو ڈیل بریگزٹ کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ یورپ کی سب سے مضبوط معیشت جرمنی کو بھی کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر برطانیہ کے یونین سے اخراج کے صورت میں شدید معاشی نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔