کراچی(آن لائن)سونے کی قیمت میں تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ ڈیڑھ سو روپے اضافے سے 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ کا رجحان رہا۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے سے 70 ہزار 700 روپے کی بلند ترین
سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونا 129 روپے بڑھ کر 60 ہزار 614 روپے کا ہوگیا۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کمی سے 1288 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15.03 ڈالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 10 روپے اضافے سے 900 روپے جبکہ 10 گرام 8.60 روپے اضافے سے 771.60 روپے ہوگئی۔#