ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو السعودیہ نے گزشتہ برس دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمایاہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات مْوڈیز انویسٹرز سروسز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ آرامکو السعودیہ کا گزشتہ برس کے دوران خالص منافع
ایک سو گیارہ بلین ڈالر رہا۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا۔ مْوڈیز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے آرامکو السعودیہ کی گزشتہ برس کے دوران تیل کی پیداوار دس اعشاریہ تین ملین بیرل یومیہ رہی۔ مْوڈیز کی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کا منافع سعودی شاہی خاندان میں کیسے تقسیم ہوا۔