ایف پی سی سی آئی کا پیٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کے اضا فے پر تشویش کا اظہار

2  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) انجینئر دارو خان اچکزئی صدر ایف پی سی سی آئی نے پیٹرولیم اشیاء کی چھ روپے تک قیمت بڑھانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا جس کا اطلاق یکم اپریل2019 ہے انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضا فہ تمام کاروباری سرگرمیوں پر Multiplierاثرات مرتب کرے گا بشمول ٹرانسپورٹیشن کی لاگت،اندرون شہر اور ایک شہر سے دوسرے شہر خام مال اور اشیاء صارفین کی تر سیل جس سے صنعتوں کی

پیداواری لاگت مزید بڑھے گی اور افراطِ زر میں مزید اضا فہ ہوگا جس کی شرح اس وقت 8.2فیصد ہے صدر ایف پی سی سی آئی نے وضا حت کی کہ کھانے پینے کی تمام اشیاء بشمول پھل اور سبزیاں،کھاد،کنسٹرکشن میٹریل اور درآمداتی اشیا ء کی قیمتوں میں مزید اضا فہ ہوگا کیونکہ ان اشیاء کی اندرون شہرترسیل ڈیزل والی گاڑیوں کے ذریعے کی جا تی ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ خام تیل کی بین الاقوامی سطح پر قیمت جب PTIحکومت نے اگست2018 ؁ء میں منصب سنبھالا تھا تو 75ڈالر فی بیرل تھی جو کہ مارچ 2019 ؁ء کے آخرمیں66.67ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں7سے8فیصد کم ہو ئی ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر کم ہوئی تیل کی قیمتوں کے اثرات عام لوگوں پر منتقل نہیں کےئے گئے اور نہ ہی عوام کو اس کا فائدہ پہنچایا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پیٹرول کی اصل قیمت تقریباََ59روپے فی لیٹر ہے جبکہ صارفین کو یہ98.89روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے اورتقریباََ چا لیس روپے حکومت ،ڈیلرز اور ڈسٹری بیو ٹرز پیٹرول کی فروخت سے کما رہے ہیں۔انجینئر دارو خان نے حقا ئق اور اعداد وشمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی مجموعی ترسیل تقریباََ90فیصد ٹرانسپورٹ اور بجلی کے شعبوں میں مشترکہ طور پر استعمال ہوتی ہے جبکہ 65فیصد بجلی تھر مل کے ذریعے پیدا کی جا تی ہے جس میں52فیصد فرانس آئل اور ڈیزل استعمال ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی بین الاقوامی سطح پرکم قیمتوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں کم ہو نی چا ہیے جن کے مثبتMultiple اثرات مختلف صنعتوں جیساکہ سیمنٹ،ٹیکسٹائل ،کیمیکل اور پینٹ کی پیداواری لاگت میں کمی کی صورت میں مرتب ہوں گے اور برآمدات میں

اضا فے کے علاوہ افراطِ زر بھی کم ہو گی۔اس کے علاوہ اس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر CNGسے پیٹرول پر اپناBurden منتقل کر ے گا اور گیس کی بچت ہو گی جو کہ پنجاب کی انڈسٹریز کو فراہم کر سکیں گے جو کہ پہلے ہی گیس کی کمی کا شکار ہے خا ص طور پر سردیوں کے موسم میں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…