اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)(ن )لیگ کی حکومت ڈالر کی قیمت102روپے تک رکھنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟ اسی متعلق معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک کا ریکارڈ یہ کہتا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے ڈالر کو 102 روپے پر رکھنے کیلئے پہلے چار سالوں میں 22 ارب ڈالر اوپن مارکیٹ میں پھینکے، اب بھی اگر آپ کے پاس اپنے ڈالر ہیں تو آپ ایسا کر سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کے پاس مشکل سے دو تین ہفتے کی امپورٹ کے برابر
فارن ایکسچینج ریزرو ہو گا تو پھر ڈالر کو اپنی اصل ویلیو پر کسی نہ کسی حکومت کو لانا ہی تھا اور روپے کی قدر گرنی ہی تھی۔اسی طرح اگر ہم انرجی کے ٹیرف کی بات کریں تو اوگرا کی جو سفارشات حکومت کے پاس آتی ہیں تو الیکشن کے سال میں انہیں ن لیگ نے نہیں مانا اس کے بعد نگران حکومت نے بھی نہیں مانا اور پھر پی ٹی آئی نے بھی نہیں مانا،لیکن پھر کسی نہ کسی حکومت کو تو یہ کرنا تھا۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت اس وقت 144روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔