اسلام آباد( آن لائن ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کے مختلف ریٹس چل رہے ہیں۔ کراچی میں منی چینجرز 142روپے 50پیسے میں ڈالر خرید رہے ہیں اور 143روپے 50 پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔
کراچی کے برعکس راولپنڈی میں منی چینجر کا کہنا ہے کہ وہ 142روپے 20پیسے میں خرید رہے ہیں اور 142روپے 90پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 144 روپے تک جا سکتی ہے۔موڈیز کی 2019 میں ڈالر کی قیمت 148 روپے ہونے کی پیشگوئی گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 141 اور اوپن مارکیٹ میں 141 روپے 70 پیسے رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے اوپر گئی۔پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور چھ ماہ میں بڑھ کر 142 روپے پر پہنچ چکا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے 2019 کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک جانے کی پیش گوئی کی تھی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کے مختلف ریٹس چل رہے ہیں۔ کراچی میں منی چینجرز 142روپے 50پیسے میں ڈالر خرید رہے ہیں اور 143روپے 50 پیسے میں فروخت کررہے ہیں۔