لاہور(این این آئی )پنجاب سیڈ کارپوریشن نے 25سے زائد بیجوں کے نرخ مقر ر کردیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کے بیج کا 50کلو تھیلے کی قیمت 2450 روپے،شلجم کے بیج کے ایک کلو کی قیمت320روپے،پالک کے بیج کاپانچ کلو کا تھیلا775روپے،گاجر کے بیج کے دس کلو کے
تھیلے کی قیمت 5000روپے،مسور کے بیج کادس کلو کاتھیلا 850روپے،برسیم کے بیج کے پانچ کلو کے تھیلے کی قیمت 1250روپے، پیاز کے بیج کے ایک کلو کے پیکٹ کی قیمت 1300روپے،چناکے بیج کے 50کلو کاتھیلا5500روپے،رایا اور کنولاکے بیج کے پانچ کلو کے تھیلے کی قیمت 750روپے،جوی کے بیج کا 30کلو کاتھیلا2100روپے،آلو کے بیج کے 50کلوکے تھیلے کی قیمت 2200روپے،لوسن کے بیج کے پانچ کلو کا تھیلا 2600روپے،مولی کے بیج کے ایک کلو پیکٹ کی قیمت 320روپے،مٹر کے بیج کے 20کلو کاتھیلا 2300روپے،لہسن کے 15کلو کاتھیلا1050روپے،مکئی سنتھٹک کے بیج کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1650روپے،مکئی ہائبریڈکے 10کلو کے تھیلے کی قیمت 4000روپے،بھنڈ ی کے بیج کے 10کلو کے تھیلے کی قیمت 2000روپے،مونگ کے بیج کا20کلو کا تھیلا2400روپے،دھان کے بیج کا20کلو کاتھیلا1300روپے،کدو کے بیج کے ایک کلو کے پیکٹ کی قیمت 1800روپے،کریلے کے بیج کے ایک کلو پیکٹ کی قیمت 400روپے،کپاس کے بیج کے 20کلو تھیلے کی قیمت 3350روپے،گوارے کے بیج کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1300روپے جبکہ جوار کے بیج کے 10کلو کے تھیلے کی قیمت 700روپے روپے مقرر کی گئی ہے ۔