اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجویز پر نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات طلب کرلی ہیں۔وزیراعظم کے ساتھ ملک بھرچیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات میں شریک کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر
جنید اسماعیل ماکڈا نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں معاشی نمو بڑھانے کیلیے مشاورت کی ہے، دوران اجلاس چیمبرز صدور نے نئی ایمنسٹی متعارف کرانے کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم نے تحریری سفارشات طلب کی ہیں۔دوران اجلاس جنید ماکڈا نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ مالیت کے ٹیکسوں کی ادائیگیاں کرتا ہے لہٰذا وفاق کو ریونیو کے حجم کے تناسب سے اس شہرکی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انھوں نیوزیراعظم کو فائلرز اور نان فائلرز کی تفریق سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا ہے اور ایف بی آر کیساتھ جاری ٹیکس مقدمات وتنازعات کو ختم کرنے کی تجویز دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس انتظام کی دشواریوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنیکو ترجیح دیتے ہیں اس لیے ٹیکس منیجمنٹ کو بہتر بنایا جائے جبکہ ملک برآمدات بڑھانے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو مضبوط بنانیکی موثر حکمت عملی وضع کی