بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

رواں مالی سال بر آمدات میں اضافہ اور در آمدات میں کمی سامنے آئیگی،عبدالرازق داؤد

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہاہے کہ درآمدات میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، دسمبر جنوری میں برآمدات 2 ارب ڈالر ماہانہ رہیں،جنوری میں 31 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، رواں مالی سال بر آمدات میں اضافہ اور در آمدات میں کمی سامنے آئیگی،خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کی ضرورت ہے، ہماری پالیسی ٹھیک جا رہی ہے۔

روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ پیر کو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کے ہمراہ میڈیا کو رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں برآمدات اور درآمدات کی صورتحال سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درآمدات میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،جنوری میں ایک ارب ڈالر کی درآمدات میں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ٹھیک جا رہی ہے۔عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فرننس آئل کی درآمد مکمل طور پر بین کر دی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ آئندہ پانچ ماہ میں مزید بہتری ہو گی۔ مشیر تجارت نے کہاکہ رواں مالی سال برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہواتاہم مطمئن نہیں ہوں ،برآمدات میں اضافہ ہونا چاہیے۔رزاق داؤد نے کہا کہ غیر ضروری اشیاء پر ڈیوٹی بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر جنوری میں برآمدات 2 ارب ڈالر ماہانہ رہیں،جنوری میں 31 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔ رزاق داؤد نے کہا کہ سینٹ میں مقامی طلب میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے،سینٹ کی برامد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خوردنی تیل کی درآمد 2 ارب ڈالر سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ افریقہ میں برآمدات بڑھانے کیلئے ایتھوپیا میں مارچ میں کانفرنس کریں گے،افریقہ کے دس بڑے ممالک میں تجارتی دفاتر کھولیں گے۔ رزاق داؤد نے کہاکہ مشینری کی درآمد میں کمی ہوئی،زیادہ تر مشینری پاور پلانٹ کی درآمد ہوئی۔

عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 13 ارب 29 برآمدات کی ہوئیں،رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں درآمدات 32 ارب 54 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ،پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے دو ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 19 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بر آمدات میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو ہم معیشت کے حوالے سے جلد

اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔اس موقع پر سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے بتایا کہ غذائی اشیا اور ٹیکسٹائل کی بر آمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…