کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پہلے روز تیزی کارجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں450پوائنٹس سےزائداضافے کے ساتھ 41ہزار500پوائنٹس کی حدعبورکرگیا ۔ رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان کے باعث سرمایہ داروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور وہ مارکیٹ میں اپنا
سرمایہ لگا رہے ہیں۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 18,621,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 1,330,917,813 پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکےآخری روز بھی مثبت رجحان رہا کے ایس ای 100انڈیکس 54پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40ہزار854پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا ۔