خان پور(این این آئی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات خسرو بختیارنے کہا ہے کہ سابقہ حکومتیں ملک کا ڈھانچہ کھوکھلا کرکے گئیں جسے از سر نو مضبوط بنیادیں فراہم کی جارہی ہیں،حکومت نے چین سے صنعتی ترقی ، زرعی تعاون اور سماجی معاشرتی ترقی کے معاہدے کئے ہیں ،دریائے سندھ پرپل اورسڑکیں اسی سال مکمل ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کو
نا قابل تلافی نقصان پہنچایا لیکن موجودہ حکومت بہتری کے لئے پر عزم ہے اور انشا اللہ، آئندہ دو سالوں میں ترقی اورخوشحالی واضح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی جنوبی سڑکوں کووسعت دی جائے گی، رحیم یار خان میں پاورپراجیکٹ اور پانی کے ذخائربنائیں گے۔وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے تعداد پوری کررہے ہیں جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ جون سے قبل بنائیں گے۔