جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کاروباری طبقے کے اعتماد میں ریکارڈ کمی ،سروے کے نتائج نے پی ٹی آئی حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کاروباری طبقے کےاعتما د میں کمی ، اقتصادی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی، 2018 کے دوران ادائیگیوں کے توازن اور زرِمبادلہ کے ذخائر پر بڑھتا ہوا دباؤ، پاکستانی روپے کی قدر میں شدید کمی اور نومبرمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 10فیصد اضافہ ملکی کاروباری اعتماد میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق اوورسیز انوسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بزنس کانفیڈنس انڈکس Wave-17کے  نتائج کااعلان کر دیاہے۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں کاروباری طبقے کا اعتماد 26فیصد کمی سے منفی12ہوگیا ہے جبکہ جون 2018ء کے Wave-16سروے میں کاروباری طبقے کا اعتماد 14فیصد مثبت تھا۔حالیہ سروے دسمبر 2018ء کے دوران کیا گیا تھا۔ سروے کے نتائج پر خدمات کے شعبے میں موجود منفی تاثرات بڑے پیمانے پر جبکہ خوردہ اور ہول سیل تجارتی شعبے کے منفی تاثرات جزوی طور پر اثرانداز ہوئے۔سروے شرکاء کے 30فیصد لوگ شعبہ خدمات سے تعلق رکھتے ہیں جن کے تاثرات پچھلے سروے کے 23فیصد مثبت کے مقابلےمیں 29فیصد منفی ہوگئے ہیں۔ جبکہ ریٹیل اور ہول سیل شعبہ جو سروے کے 30فیصد شرکاء پر مشتمل ہے کے تاثرات 6فیصد مثبت کے مقابلے میں 5فیصد منفی رہے۔ پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکاء جوکہ سروے کا 40فیصد حصہ تھے، ا ن کے کاروباری اعتماد میں 19فیصد کمی واقع ہوئی ہے جوکہ پچھلے سروے کے 15فیصد مثبت کے مقابلے میں 4فیصد منفی رہا۔ کاروباری اعتماد انڈیکس کے نتائج پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی کے صدر عرفان وہاب خان نے کہا کہ حالیہ سروے میں منفی کاروباری تاثرات متوقع تھے۔ اقتصادی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی،خاص طور پر2018کے دوران ادائیگیوں کے توازن اور زرِمبادلہ کے ذخائر پر بڑھتا ہوا دباؤ، پاکستانی روپے کی قدر میں شدید کمی اور نومبرمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 10فیصد اضافہ ملکی کاروباری اعتماد میں کمی کی اہم وجوہات تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…