سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی : امریکی اخبار کا دعویٰ

23  جنوری‬‮  2019

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے ، دوست خلیجی ممالک 30 ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے

فروری میں پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معیشت کی بہتری کے لئے دوست ممالک میدان میں آگئے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان میں تیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورقرضےفراہم کریں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پہلے ہی پاکستان کوتین ارب ڈالرکیش اورتین ارب ڈالر کی خام تیل کیلئے موخر ادائیگوں کی سہولت فراہم کردی ہے جبکہ مزید دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔جس میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس شامل ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یو اے ای نے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کیش دینے اورتین ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دی ہے اور پیکیج پردستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کےتحت تین ارب ڈالرتین قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے، پہلی قسط اسی ہفتے ملے گی۔ امریکی اخبار نے کہا دوست ممالک کی مدد کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف پلان لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قطرپاکستان سے دوگیس پاور پلانٹ خریدے گا اور لگائے گا اور زرعی شعبےمیں انفرااسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری بھی کرے گاجبکہ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پرپابندی اٹھالی ہے اور پی آئی اے کی بحالی میں بھی ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی جبکہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…