بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت : سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر متعارف کرانے کا اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں مقبول اس گاڑی کا نیا ورژن سوزوکی کی جانب سے بھارت میں 23 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی بکنگ کا سلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔ سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو بھارت میں 11 ہزار روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے۔

جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔ نئی ویگن آر میں پہلے سے زیادہ بہتر کے سیریز انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.2 لیٹر یا 1 لیٹر پٹرول انجن کے آپشنز میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے مطابق نئے انجن کی بدولت گاڑی پہلے سے زیادہ طاقتور اور کارکردگی متاثر کن ثابت ہوگی جبکہ ایندھن کا استعمال بھی کم ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی نئے فیچرز دیئے جارہے ہیں جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی)، فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رئیر پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔ اس گاڑی کو کمپنی نے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوط قرار دیا ہے۔ پہلی بار سوزوکی کی جانب سے ویگن آر میں اسماٹ پلے اسٹوڈیو انفوٹینمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا جو مسافروں کو گانے سننے کے ساتھ خبروں کی تلاش، موسم کے حال اور کھانے پینے کے مقامات ڈھونڈنے میں مدد بھی فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ بھارت میں تھرڈ جنریشن ویگن آر کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے (8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے 10 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ویگن آر کی قیمت 12 لاکھ 24 ہزار روپے سے 13 لاکھ 14 ہزار روپے تک ہے اور اس گاڑی کا نیا ورژن یہاں کب تک آئے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…