پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

حکومتی اقدامات آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کڑی ہیں : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کڑی ہیں، بندکمروں میں بیٹھ کر معیشت پر تجربات کرنے کے انتہائی منفی نتائج برآمدہو رہے ہیں۔

جس کا ہر طبقے کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں اور ٹیکس کنسلٹنٹ پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجروں کو درپیش مسائل اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی ہے جس سے چھوٹی صنعتیں چلانے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ تاجروں کیلئے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اوردیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے اور وہ اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کے سد باب کیلئے عملی طو رپر کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ چندافراد کمروں میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں جسے باہر آکرنافذکرنے کا حکم سنادیا جاتا ہے ،اس طرح کے اقدامات قابل تشویش ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مشاورت کی پالیسی اپنائے اورتاجروں سمیت ہر طبقے کو اعتما دمیں لے کر فیصلے کئے جائیں جس کے مثبت اور دورس نتائج برآمدہوں گے۔مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ ماہ ممکنہ پیش کئے جانے والے منی بجٹ کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لے اوران کی تجاویزکوبھی اہمیت دی جائے ۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…