جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان کو آئی ایم ایف سے تو کچھ نہ ملا مگر کس نے 2 ارب 30کروڑ ڈالردینے کا اعلان کردیا؟ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(اے این این )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ملنے والی رقم سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضا قائم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔معیشت کی بحالی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ تین سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، یہ رقم توانائی کے منصوبوں، کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ملک میں مقابلے کی فضا قائم کرنے کے لئے خرچ کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو یہ رقم سال 2019 سے 2021 کے درمیان فراہم کی جائے گی، اے ڈی بی نے کہا ہے کہ صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضا قائم کرنے کے لئے رقم فراہم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی جس سے درآمدی اشیا پر انحصار کم ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…