جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

فرسودہ نظام بدلنے کے لیے کاروباری برادری حکومت سے بھرپور تعاون کرے: ایف پی سی سی آئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ فرسودہ نظام بدلنے کے لیے کاروباری برادری حکومت سے بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، جس میں انھیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے ان کے خیالات اور عزم سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کاروبار کی لاگت کم کرنے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور ایس ایم ایز کے بارے میں ان کے خیالات قابل قدر ہیں اورکاروبار کے تمام شعبوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے، ملک سے غربت دور ہو ہی نہیں سکتی۔ عاطف اکرام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہے، جس کے لیے بیوروکریسی کی ذہنیت تبدیل کرنا ضروری ہے، اس میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…