کرنسی کی قدر سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے : دارو خان اچکزئی

18  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں دارو خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی موجودہ بے یقینی کی فضاء سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مقامی کرنسی کی قدر سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے کاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھے۔

اور سخت کارروائی کرے، دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ کرنسی کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ نے ملک بھر کی کاروباری برادری کو تشویش میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوارکا کہنا تھا کہ اس باتب حکومت جلد از جلد صورت حال کو نارمل بنانے کے لیے اقدامات کرے، کیونکہ کرنسی کی قدر میں استحکام آنے تک سرمایہ کاری کی بحالی مشکل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برامدات کی صورت حال غیر تسلی بخش جبکہ ترسیلات میں بہتری آئی ہے مگر یہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…