اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کو بڑا جھٹکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کا آغاز کر دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مالیاتی لین دین کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے اماراتی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ہے کہ امارات اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کا آغاز ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اہم پیشرفت میں دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر حصہ لیا ہے۔اماراتی مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا مرکزی بینک مالیاتی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کیلئے ایک سٹریٹکج منصوبے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے قانونی اور انضباطی فریم ورک بھی مرتب کیا جائے گا۔