اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے سفارشات پیش کرینگے : ایف پی سی سی آئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف پی سی سی آئی  کے قائم مقام صدر کریم عزیز ملک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، کریم عزیز کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا ایک حصہ حکومت کی اقتصادی سمت کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تذبذب کی وجہ سے بے چینی اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے، حکومت کے اہم عہدیداروں کے مابین رابطے کا فقدان کی خبروں پر تاجروں اور صنعتکاروں

کو تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے نہ صرف درامدات جو برامدات سے دگنی سے زیادہ ہیں مہنگی ہو گئی ہیں بلکہ برامدات کے لیے آنے والا خام مال بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ تقریباً ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، روپے کی قدر کو مستحکم کرنا سٹیٹ بینک کے بس کا روگ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہوکر ڈیڑھ مہینے کی درامدات کے برابر رہ گئے ہیں اور مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…