کراچی(این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے سو ئی سدرن گیس کمپنی پر شد ید الفاظ میں تنقید کر تے ہو ئے کہاکہ انہوں نے صنعتوں کو اعتماد میں لیے بنا کیپٹیوپا ؤر پلا نٹس کو گیس کی بندش کا ظالمانہ فیصلہ کیا ہے ۔
اس کو فی الفور واپس لیا جا ئے بصورت دیگر یہ کمپنیاں بند ہو جا ئیں گی جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو نگے ، ٹیکس کے حصو ل کی مد میں قومی خزانہ کو اربوں رو پے کا نقصان ہو گا اور برآمدات شدید متا ثر ہو نگی۔ انہوں نے کہاکہ کیپٹیوپا ؤر پلا نٹس استعمال کر نے والی صنعتو ں کے پاس پیداواری سر گر میاں جا ری رکھنے کے لیے قدر تی گیس واحد آپشن ہے کیو نکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے الیکٹر ک کی جا نب سے مو جو دہ صورتحال میں ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ان صنعتو ں کو گیس کے پر یشر میں کمی اور گیس فراہمی کی ہر اتوار کو بند ش کا سامنا تھا مگر اب سو ئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتو ں کے لیے گیس کی بند ش کا غیر معینہ مدت کے لیے نو ٹس جاری کیا ہے اس سے صنعتو ں میں ما یو سی کی شد ید لہر دوڑ گئی ہے ۔ بن قا سم ایسو سی ایشن آف ٹر یڈ اینڈ انڈسٹر ی (BQATI) کے صدر حسین آغا نے صنعتو ں کو گیس کی بند ش کے خلا ف شد ید الفا ظ میں مذمت کی اور صنعتی پیداوار پر اس کے نا قا بل تلا فی اثرات کے پیش نظر صنعتو ں کو گیس کی بلا تعطل فرا ہمی کا مطا لبہ کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ سو ئی سدرن گیس کمپنی کو حکم جا ری کر ے کہ وہ ان صنعتو ں کوگیس نہ فرا ہم کر نے کانو ٹس واپس لے اور ان صنعتو ں کو گیس کی فرا ہمی کی یقینی بنا ئیں ۔انہوں نے کہاکہ صنعتو ں کو اگر گیس کی بلا تعطل فراہمی نہیں کی جا تی تو مسائل میں گھر ی ملکی معیشت مز ید بحران کا سامنا کر ے گی ۔