بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کواقتصادی عروج کے حصول میں دوسال کاعرصہ درکارہوگا : اسد عمر

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت نے تقریباً سات لاکھ ایسے افراد کے کوائف جمع کئے ہیں جنہیں ٹیکس ادا کرناچاہیے،پاکستان کواقتصادی عروج کے حصول میں دوسال کاعرصہ درکارہوگا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں جن سے ہمیں ان افراد سے متعلق معلومات حاصل ہوسکیں گی جنہوں نے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کئے یاٹیکس چوری کے لئے انہیں چھپایا۔تقریباً ایک لاکھ 52ہزارایسے افراد کے اعدادوشمار اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور

حکومت کو بیرون ملک اثاثے منتقل کرنے والے باقی افراد کے بارے میں مزید معلومات جلد مل جائیں گی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدرکے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتیں ڈالرکی اس بڑھتی ہوئی شرح کی ذمہ دارہیں۔اسدعمرنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاروں کو سازگارماحول فراہم کیا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے آئندہ دنوں میں ملک میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔پاکستان کواقتصادی عروج کے حصول میں دوسال کاعرصہ درکارہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…