اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد کی فارن ایکسچینج مارکیٹ سے روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں روپے مالیت کے ڈالر افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 139 روپے میں فروخت ہونیوالا امریکی ڈالر طورخم بارڈرکراس کرکے افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں 142 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
طورخم بارڈر کے پار بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت نے قانونی طریقے سے کاروبار کرنیوالے منی چینجرز کو مشکلات سے دوچارکررکھا ہے ۔ منی چینجرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ تک اسمگلنگ کو روکا جائے تو اس کی بڑھتی قیمت کو روکا جاسکتا ہے جبکہ قانونی طریقے سے خریدو فروخت سے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔