لاہور(این این آئی )توانائی اوراقتصادی امور کے بارے میں حکومت کے ترجمان فرخ سلیم نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں شرح سود میں اضافہ ہورہاہے اورحصص کی منڈیوں میں اتارچڑھاؤ روپے کی قدر میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے،حکومت تجارت اوربرآمدات کے حجم میں اضافے کے ذریعے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب
غیرملکی دوروں کے نتیجے میں حکومت کو بڑی اقتصادی کامیابی ملی ہے جس سے ہماری معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں شرح سود میں اضافہ ہورہاہے اورحصص کی منڈیوں میں اتارچڑھاؤ روپے کی قدر میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت قومی اداروں کے مالی خسارے میں کمی لانے اور ان کی کارکردگی بہتربنانے کے لئے کوشاں ہے۔