اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے سے ذبح مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد،محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے شہری پہلے سے ذبح مرغی نہ خریدیں۔محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ مرغی فروش
گاہک کے سامنے تندرست مرغی ذبح کریں،اقدام کا مقصد حرام گوشت کی فروخت کی روک تھام ہے، محکمہ لائیو سٹاک کا کہناہے کہ صارفین زندہ مرغی خریدیں اور اپنے سامنے ذبح کر ائیں ۔واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت اس وقت 370 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔